تلنگانہ کے وزیر آبپاشی ہریش راو نے الزام لگایا کہ کانگریس لیڈران کسانوں
کو مشتعل کرتے ہوئے آبپاشی پروجیکٹس میں رکاوٹوں کی کوشش کر رہے ہیں۔اسمبلی سیشن کے اختتام کے بعد
میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ
اپوزیشن جماعتیں کسانوں کے ساتھ جھوٹی ہمدردی دکھارہی ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ حصول اراضی بل پر قبل ازیں ہی ایوان میں تفصیلی مباحث ہوئے ۔